.

خاشقجی کی تلاش کی آڑ میں سعودی عرب کو بدنام کیا جا رہا ہے:بحرین

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

بحرین کے وزیرخارجہ الشیخ خالد بن احمد بن محمد آل خلیفہ نے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ ترکی کے شہر استنبول میں لاپتا ہونے والے صحافی جمال خاشقجی کی حوالے سے حقائق کی تلاش کی آڑ میں سعودی عرب کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ "ٹوئٹر" پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حقائق کی تلاش کا اصل ہدف سعودی عرب ہے۔ خاشقجی کی تلاش کی آڑ میں سعودی عرب کے خلاف اشتعال انگیز مہم چلائی جا رہی ہے۔

انہوں‌ نے سعودی عرب کے مخالفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم لوگ اپنے ہیلمٹ پھینک دو ہم دل وجان سےسعودی عرب کے ساتھ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے دشمن قطر کی پالیسی کو آگے بڑھا رہےہیں مگر اس کے ساتھ کوئی مصالحت نہیں ہوسکتی۔

بحرینی وزیر خارجہ نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا ہے جب دوسری جانب یہ اطلاعات ملی ہیں کہ ترکی میں لاپتا ہونے والے صحافی جمال خاشقجی کے معاملے کو اچھالنے کے لے قطر فنڈنگ کررہا ہے۔

قبل ازیں اماراتی وزیر خارجہ الشیخ عبداللہ بن زاید کہا تھا کہ سعودی عرب کو درپیش مشکلات میں ابو ظہبی الریاض کے ساتھ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا ساتھ دینا امارات کے لے باعث شرف ہے۔