اسرائیل نے غزہ کو قطری ایندھن کی سپلائی بند کردی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے فلسطین کے محاصرہ زدہ علاقے غزہ پٹی کو قطر کی جانب سے فراہم کردہ ایندھن بند کرنے کا حکم دیا ہے۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر دفاع نے فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ تا اطلاع ثانی غزہ کو ایندھن کی سپلائی بند کر دے۔

یہ اقدام ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب کل جمعہ کو غزہ کی سرحد ہونے والے پر تشدد احتجاج کے نتیجے میں کم سے کم 6 فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔

غزہ کا علاقہ گذشہ 10 برسوں سے اسرائیلی ناکہ بندی کا شکار ہے۔ حال ہی میں اقوام متحدہ کی مساعی سے غزہ کو قطر کی مالی معاونت سے ایندھن فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا مگر فلسطینی اتھارٹی نے اس پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں