.

ایران بحر روم میں "فارسی شہنشاہیت" قائم کرنا چاہتا ہے: منصور ہادی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کے صدر عبد ربہ منصور ہادی نے الزام عاید کیا ہے کہ ایران بحر روم کے اطراف میں "فارسی شہنشاہیت" قائم کرنے کا خواہاں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یمنی قوم اپنے عرب اتحادیوں کے ساتھ مل کر ایران کے مذموم عزائم کو ناکام بنائے گی۔

العربیہ نیوز چینل کے مطابق صدر ہادی نے 14 اکتوبر کے انقلاب کی 55 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ یمن کے شمالی حصے میں جاری شورش کو جنوبی یمن میں نہیں پھیلنے دیں گے۔ انہوں‌ نے کہا کہ یمنی قوم کے دشمن عوام کو آپس میں لڑانا چاہتے ہیں۔ ہم کسی صورت میں جنوبی یمن کے عوام کو آپس میں الجھنے نہیں دیں‌ گے۔

یمنی صدر کا کہنا تھا کہ ایران بحیرہ احمر کے کنارے فارسی بادشاہت قائم کرنا چاہتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یمن میں لڑائی کے دوران ایرانی پاسداران انقلاب اور لبنانی ملیشیا حزب اللہ کےجنگجو بھی پکڑے گئے ہیں۔ان گرفتار ایرانی جنگجوؤں نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ایران کی فارسی شہنشاہیت کے قیام کے لیے لڑ رہے ہیں اوراس کا منصوبہ ایران نے تیار کیا ہے۔