حزب اللہ اور حماس پر امریکا کی نئی پابندیوں کا بل منظور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی سینٹ نے دو نئے آئینی بل منظور کیے ہیں جن میں لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کو عالمی مجرم گروپ قرار دینے کے ساتھ اس کے ساتھ تعاون کرنے والے عناصر پر نئی پابندیاں عاید کرنے کی منظوری دی ہے۔

العربیہ کے مطابق امریکی حکومت نے حزب اللہ اور فلسطینی تنظیم "حماس" پر شہریوں کوانسانی ڈھال کے طورپر استعمال کرنےکا بھی الزام عاید کیا ہے اور اس الزام کے تحت دونوں تنظیموں پر نئی پابندیاں نافذ کی جا رہی ہیں۔

امریکی سینٹ میں منظورکردہ بلوں میں امریکی حکومت کو لبنان کے اندر اور باہر حزب اللہ کا تعاقب کرنے اور اسے ایک مجرم گروپ کے طورپر نمٹنے اور اس کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔

قبل ازیں امریکی ایوان نمائندگان نے ایک بل کی منظوری دی تھی جس میں حزب اللہ اور حماس پر شہریوں کو جنگ کے دوران انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کا الزام عاید کیا گیا تھا۔ اس بل کی منظوری کے بعد کانگریس امریکی صدر سے دونوں تنظیموں پر نئی اقتصادی پابندیاں عاید کرنے کی سفارش کرے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں