وڈیو : مسروقہ مال اور سامان تھامے بدقسمت چور کی زندگی نے وفا نہ کی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

مصر میں ایک ہیئر سیلون کے سکیورٹی کیمروں کی آنکھ نے افسوس ناک واقعہ محفوظ کر لیا جس کے دوران ایک چور سیلون کی رقم چُرا لینے کے بعد جب بیرونی دروازے کی جانب بڑھا تو باہر نکلنے سے پہلے ہی زمین پر گر کر طبعی موت مر گیا۔

دارالحکومت قاہرہ کے جنوب میں پولیس کو جمعرات کے روز اطلاع ملی کہ المعادی کے علاقے میں ایک ہیئر سیلون میں کسی متوفی کی میت موجود ہے۔ بعد ازاں معلوم ہوا کہ 48 سالہ اس شخص کا نام "عزّت" ہے۔ وہ بے روزگار تھا اور چیک باؤنس ہونے کے مقدمات میں اس کے خلاف 13 برس کی جیل کے احکامات جاری ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب سکیورٹی کیمرے کی ریکارڈنگ کے تفصیلی جائزے سے معلوم ہوا کہ مذکورہ چور صبح دس بجے سیلون میں داخل ہوا۔ اس نے سیلون میں کام کرنے والے ورکروں جیسی وردی پہن رکھی تھی تا کہ راہ گیروں کو کسی قسم کا شک نہ پیدا ہو۔ وہ شیشے کے دروازے کے ذریعے سیلون میں داخل ہوا اور پھر اندر سے 15 ہزار مصری پاؤنڈز چُرائے اور سیلون کی بعض چیزوں اور سامان کو بڑی تھیلیوں میں رکھ لیا۔

کیمروں کی ریکارڈنگ سے یہ بات سامنے آئی کہ چور سیلون سے باہر آتے ہوئے گر کر فوت ہو گیا اور اس کی چرائی ہوئی چیزیں برابر میں پڑی رہ گئیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں