ترکی کے ساتھ ٹھوس تعلقات کے خواہاں ہیں: شاہ سلمان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے اتوار کی شب ٹیلیفون پر ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن سے بات چیت کی۔ شاہ سلمان نے سعودی شہری جمال خاشقجی کی روپوشی کا معمّہ حل کرنے کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ سے متعلق سعودی عرب کی تجویز کا خیر مقدم کرنے پر ترکی کے صدر کا شکریہ ادا کیا۔

خادم حرمین شریفین نے باور کرایا کہ مملکت اپنے برادر ملک ترکی کے ساتھ تعلقات کا اتنا ہی زیادہ خواہاں ہے جتنا کہ ترکی ہے اور ان تعلقات کی مضبوطی کو ہر گز کوئی گزند نہیں پہنچائی جا سکتی۔

دوسری جانب ترکی کے صدر نے باور کرایا کہ دونوں ملکوں اور ان کے عوام کے درمیان قریبی، امتیازی اور تاریخی نوعیت کے برادرانہ اور گراں قدر تعلقات قائم ہیں۔ ایردوآن نے کہا کہ وہ ان تعلقات کو مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں