خاشقجی کیس، مشکل کی گھڑی میں سعودی عرب کے ساتھ ہیں: مصر

’سیاسی بنیادوں پر سعودیہ کو نشانہ بنانے کے نتائج خطرناک ہوں گے‘

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصر نے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مملکت کو سیاسی بنیادوں پر ھدف بنانے کے سنگین نتایج سے خبر دار کیا ہے۔

مصری وزارت خارجہ کے ترجمان احمد حافظ نے ایک بیان میں کہا کہ قاہرہ صحافی جمال خاشقجی کی گم شدگی کے معاملے پرگہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ ہم شفاف تحقیقات کے ذریعے خاشقجی کے معاملے کا حل چاہتے ہیں۔ تاہم اس کے ساتھ ساتھ مصر سعودی عرب کو بلا جوازہدف بنائے جانے کی مہمات کے بھی خلاف ہے۔

ترجمان نے کہا کہ جمال خاشقجی کی شدگی کی آڑ میں سعودی عرب کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کا کوئی جواز نہیں۔ مصری حکومت اور قوم مشکل کی اس گھڑی میں سعودی عرب کے سات ہیں۔

خیال رہے کہ جمال خاشقجی کے معاملے پر عرب قیادت نے سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔۔ اسلامی تعاون تنظیم "او آئی سی"، عرب لیگ، اردن اور امارات نے بھی خاشقجی کی گم شدگی پر سعودی عرب کے خلاف جاری عالمی مہم کی مذمت کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں