.

مصر : اسیوط میں پولیس مقابلہ ، 9 دہشت گرد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر کے جنوبی صوبے اسیوط میں پولیس کے ساتھ مقابلے میں 9 دہشت گرد مارے گئے۔

مصری وزارت داخلہ کے سرکاری بیان کے مطابق سکیورٹی حکام کو اسیوط اور سوہاج کے درمیان مرکزی شاہراہ کے نزدیک ایک ناہموار علاقے میں ایک دہشت گرد گروپ کی موجودگی کی اطلاع ملی۔ رپورٹ کے مطابق ان افراد کے پاس مختلف نوعیت کے آتشی ہتھیار موجود تھے اور وہ دھماکا خیز آلات تیار کر رہے تھے۔ مذکورہ گروپ آئندہ دنوں میں ملک کی اہم تنصیبات کے خلاف دہشت گرد کارروائیاں کرنے کا ارادہ رکھتا تھا۔

بیان میں بتایا گیا کہ پیر کو صبح سویرے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔ اس دوران دہشت گردوں کے ساتھ پولیس فورس کا فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا۔ بعد ازاں علاقے کو کلیئر کرانے کی کارروائی کے دوران 9 دہشت گردوں کی لاشیں ملیں جن کی شناخت متعین کرنے کا عمل جاری ہے۔ علاوہ ازیں 6 بندوقیں ، درجنوں گولیاں، دو دھماکا خیز آلات اور بعض کاغذات برآمد ہوئے۔