.

مصر:’انصارالشریعہ‘ کیس میں 3 ملزمان کو سزائے موت، چار کوعمر قید کی سزا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر کی ایک فوج داری عدالت نے "انصار الشریعہ" کیس میں ماخوذ تین ملزمان کو سزائے موت اور چار کو عمر قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔

مصر کے ایک عدالتی ذرائع کے مطابق جنوبی قاہرہ میں طرہ جیل سےمتصل فوجی عدالت نے "انصار الشریعہ بریگیڈ" نامی غیرقانونی عسکری گروپ تشکیل دینے،حکومت کا تختہ الٹنے اور اگست 2013ء سے مئیی 2014ء کے دوران حملوں میں 10 پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کے الزام میں تین ملزمان کو سزائے موت دی گئی۔

عدالت نے چار ملزمان کو عمر قید،7 کو 15 سال قید جب کہ 9ملزمان کو بری کردیا گیا۔ اس کیس میں مجموعی طورپر 23 ملزمان شامل ہیں جن میں سے 19 کو گذشتہ روز عدالت میں پیش کیا گیا۔ ملزمان کو فوجی عدالت کےفیصلے کے خلاف اپیل کا حق ہے۔