امریکی وزیر خارجہ آج ریاض میں سعودی عہدے داران سے ملاقات کریں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو آج منگل کے روز ریاض پہنچ رہے ہیں جہاں وہ سعودی عہدے داران سے ملاقات کریں گے۔

امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان کے مطابق پومپیو ریاض کا دورہ مکمل کرنے کے بعد ترکی روانہ ہو جائیں گے۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ دونوں سربراہان نے امریکا اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور خطے میں ہونے والی تازہ پیش رفت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

صدر ٹرمپ نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے استنبول میں لاپتا ہونے کے واقعے کی تحقیقات کے سلسلے میں سعودی عرب اور ترکی کے درمیان تعاون کو سراہا۔ سعودی قیادت نے اس واقعے کے تعلق سے تما م تفصیل کو منظرعام پر لانے کا عزم ظاہر کیا۔

استنبول میں سعودی عرب کے قونصل خانے میں ترکی اور سعودی عرب کی ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے جمال خاشقجی کے لاپتا ہونے کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں