سعودی عرب کے حوالے سے سوال پر دبئی کے ولی عہد نے کیا جواب دیا ؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سوشل میڈیا پر دبئی کے علی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم کا ایک وڈیو کلپ گردش میں ہے جس میں وہ سعودی عرب کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دے رہے ہیں۔

ایک سعودی صحافی سعود الشیبانی نے جب یہ سوال پوچھا کہ مملکت سعودی عرب آپ کے لیے کیا معنی رکھتی ہے ... تو دبئی کے ولی عہد کا جواب تھا "سعودی عرب خلیج کے لیے ماں باپ کی حیثیت رکھتا ہے"۔

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات نے اتوار کی شام اعلان کیا تھا کہ وہ سعودی عرب کے خلاف کسی بھی دھمکی ، اقدام یا سیاسی دباؤ کے مقابل مملکت کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کرتا ہے۔

امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زائد نے باور کرایا تھا کہ ان کا ملک سعودی عرب کے مقام کو ضرر پہنچانے کی کسی بھی کوشش کے خلاف مملکت کے ساتھ مکمل یگانگت کا اعلان کرتا ہے۔ انہوں نے ایسی تمام کوششوں کو یکسر مسترد کر دیا جن کا مقصد سعودی عرب کے اسلامی اور بین الاقوامی کردار اور ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں