شام فوج کو ایران کے خلاف متحرک کر رہے ہیں: نیتن یاھو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے ایک بار پھر شام میں ایرانی فورسز کے خلاف بھرپور کارروائی کی دھمکی دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان دنوں وہ ایک بار پھر شام میں اپنی فوج کو ایران کے خلاف متحرک کر رہے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق نیتن یاھو نے ایک بیان میں کہا کہ شام میں ایران کا وجود ہمارے لیے ایک حقیقی خطرہ ہے۔

کنیسٹی کے اجلاس سے خطاب میں نیتن یاھو کا کہنا تھا کہ ہمارا ہدف شام میں ایران کو نکیل ڈالنا ہے جو اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی کوشش کررہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت ایرانی خطے سے نمٹنے کے لیے صرف زبانی دعوے نہیں‌ کر رہی بلکہ ہم عملی اقدامات کر رہے ہیں۔ شام میں ہم اپنی فوج کو ایک بار پھر ایران کے خلاف متحرک کر رہے ہیں۔

نیتن یاھو نے توقع ظاہر کی ایران پر اقتصادی دبائو بڑھانے کے لیے امریکا اسرائیل کی بھرپور مدد کرے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں