.

صنعاء اور الحدیدہ کے درمیان نئی سپلائی لائن قائم کرنے کی حوثی کوشش ناکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کی سرکاری فوج نے عرب اتحادی فوج کی معاونت سے صنعاء اور الحدیدہ شہروں کو باہم ملانے اور نئی سپلائی لائن قائم کرنے کی حوثیوں کی کوشش ناکام بنا دی۔

یمنی فوج کے العمالقہ بریگیڈ کے میڈیا سینٹر کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے ہے حالیہ ایام میں عرب اتحادی فوج کی معاونت سے مشرقی الحدیدہ میں حوثیوں کے خلاف سخت کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں 70 حوثی باغی ہلاک اور بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود تباہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق عرب اتحادی فوج نے الحدیدہ میں حوثیوں کے کئی ٹھکانوں، اسلحہ کے گوداموں اور گاڑیوں کو جنگی طیاروں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں‌ باغیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

یمنی فوج کے ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ حوثی ملیشیا دباو بڑھنے کے بعد اپنے مراکز کے دفاع کے لیے خود کش حملوں پر مجبور ہو گئی ہے۔ حوثیوں نے صنعاء سے 10 کلو میٹر دور سے ایک الحدیدہ کے ساتھ ایک نئی سپلائی لائن قائم کرنے کی کوشش کی تھی جسے ناکام بنادیا گیا۔