.

400 یمنی باشندوں کی جنوبی کوریا میں پناہ کی درخواست مسترد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

جنوبی کوریا کی حکومت نے یمن سے آئے 400 باشندوں کو اپنے ہاں پناہ دینے کی درخواست مسترد کردی ہے جس پر یمنی عوام میں سخت غم وغصے کی فضا پائی جا رہی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق 400 یمنی باشندے ایک ماہ قبل جزیرہ جیجو میں‌پہنچے تھے اور انہوں‌نے جنوبی کوریا کی حکومت سے پناہ کی اپیل کی تھی۔

یمن میں جنگ سے تباہ حال شہریوں کو جنوبی کوریا کی طرف سے پناہ کی اجازت نہ دینا شرمناک ہے۔ پناہ کے متلاشی یمنی شہری محدود تعداد میں ہیں۔خیال رہے کہ گذشتہ برس جنوبی کوریا کی طرف سے ویزے کےبغیر سفر کی سہولت دینے کے بعد 500 یمنی جزیرہ جیجو پہنچے تھے۔ جنوبی کوریا میں پناہ گزینوں کے ساتھ نسلی امتیاز برتنے پر یمنی عوام میں سخت غم وغصہ پایا جا رہا ہے۔