الجزائر: کام کے مقامات پر خواتین کے نقاب کے استعمال پر پابندی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

الجزائر کی حکومت نے جمعرات کے روز ایک اعلان میں کام اور ملازمت کے مقامات پر نقاب پہننے یا کسی بھی ایسے لباس کو پہننے پر سرکاری پابندی عائد کر دی ہے جس سے فرد کی شناخت ممکن نہ ہو سکے۔

متعلقہ حکام کی جانب سے جاری نوٹفکیشن میں تمام افراد کے لیے اس اعلان پر عمل درامد لازم قرار دیا گیا ہے۔

حکومت کے اس اقدام نے مذہبی حلقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین میں غم و غصّے کی لہر دوڑا دی ہے۔ سرکاری اعلان میں کہا گیا ہے کہ کام کے دوران خواتین کی شناخت مستقل طور پر ظاہر ہونا چاہیے۔

اس سے قبل الجزائر میں دوران امتحانات طالبات کے حجاب پہننے پر اس حجت کی بنیاد پر پابندی لگا دی گئی تھی کہ یہ نقل کا ذریعہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں