.

جرمن سفیر نے اپنی سفارتی اسناد سعودی وزیر خارجہ کو پیش کردیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

جرمنی کی جانب سے سعودی عرب میں متعین کیے گئے سفیر ’یوگ رانائو‘ نے اپنی سفارتی اسناد وزیر‌خارجہ عادل الجبیر کو پیش کردیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب میں جرمنی کے نئے سفیر نے جمعرات کو دارالحکومت الریاض میں وزارت خارجہ کے دفتر میں سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں انہوں نے اپنی سفارتی اسناد وزیر خارجہ کو پیش کیں۔ بعد ازاں وزارت خارجہ کی طرف سے سفارتی اسناد حتمی منظوری کے لیے سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو بھیج دی گئی ہیں۔

ادھر سعودی وزارت خارجہ کے مطابق جرمنی میں سعودی سفیر شہزادہ خالد بن بندر بن سلطان نے برلن میں اپنی سفارتی ذمہ داریاں سنھبال لی ہیں۔

جرمن حکومت کے ترجمان کےمطابق برلن کو توقع ہے کہ سعودی سفیر جلد واپس اپنی سفارتی ذمہ داریاں سنھبالیں گے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب اور جرمنی کے درمیان چند ماہ قبل ایک تنازع پر سفارتی تعلقات تعطل کا شکار ہوگئے تھے۔