سعودی فورسز نے حوثیوں کے "ڈیتھ بریگیڈ" کا قلع قمع کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

العربیہ کے نامہ نگار کے مطابق سعودی عرب کی مشترکہ فورسز نے مملکت کے علاقے جازان میں سرحد کے مقابل یمنی اراضی کے اندر حوثی ملیشیا کے خلاف گھات لگا کر ایک عسکری کارروائی کی۔

عسکری ذرائع کے مطابق سعودی مشترکہ فورسز زمینی اور میرینز فوجی اہل کاروں پر مشتمل تھی جس نے حوثیوں کے "ڈیتھ بریگیڈ" کو ٹھکانے لگا دیا۔

سعودی مشترکہ فورسز نے مارٹر گولوں اور توپ خانوں کے ذریعے ڈیتھ بریگیڈ کو نشانہ بنایا اور حوثیوں کی کمک اور امداد کو تباہ کر دیا۔ اس دوران 20 حوثی باغی ہلاک ہو گئے جب کہ بقیہ دیگر نے راہ فرار اختیار کی۔ مارے جانے والوں میں دو کمانڈر بھی شامل ہیں۔ کارروائی میں سعودی فورسز کو اپاچی ہیلی کاپٹروں اور عرب اتحاد کے طیاروں کی معاونت بھی حاصل رہی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں