.

مصر میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر کرنے کی تیاریاں !

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر میں مقامی کمپنیاں دنیا کے بلند ترین ٹاور کی تعمیر کا ارادہ رکھتی ہیں جس کی اونچائی ایک ہزار میٹر ہو گی۔ یہ ٹاور قاہرہ کے مشرق میں 45 کلو میٹر کی دُوری پر مجوزہ نئے انتظامی دارالحکومت میں ہو گا۔

مذکورہ ٹاور کو ڈیزائن کرنے والی کمپنی کی مارکیٹنگ آفیشل لینا ہشام نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ ان کی کمپنی نے ٹاور کی حتمی ڈیزائننگ کا کام مکمل کر لیا ہے۔ ڈیزائن کو منصوبے پر عمل درامد سے متعلق کمپنی کے حوالے کر دیا گیا ہے جو دیگر کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کے تعاون سے اس ٹاور کو تعمیر کرے گی۔ لینا کے مطابق یہ ٹاور 250 منزلوں پر مشتمل ہو گا اور اس میں اپارٹمنٹس، کیفے، کلب، شاپنگ کے عالمی مراکز، سینیما ہاؤس اور آرام کرنے کی جگہائیں موجود ہوں گی۔

لینا نے مزید بتایا کہ دنیا کے بلند ترین ٹاور کی عمارت کو قدیم مصری زمانے کے فرعونی مخروطی مینار کی صورت میں ڈیزائن کیا گیا ہے۔ لینا کے مطابق یہ محض ایک ٹاور نہیں بلکہ ایک مربوط سماجی مرکز ہو گا۔ یہاں کاروباری مراکز، میڈیکل سٹی اور تعلیمی کمپلیکس ہونے کے علاوہ یہ سیاحوں کے لیے ایک اہم پُر کشش مقام ہو گا جہاں وہ مصر اور اس کی ثقافت سے آگاہی حاصل کر سکیں گے۔

لینا نے بتایا کہ منصوبے پر عمل درامد کی ذمّے دار کمپنی پیش کر دہ ڈیزائن کے مطابق ٹاور کی تعمیر کرے گی۔ منصوبے کی لافت اور اس کی تکمیل کی مدت کے حوالے سے معلومات اسی کمپنی کی ذمّے داری ہے اور وہ ہی اس کا انشکاف کرے گی۔