جمال خاشقجی قونصل خانے میں لڑائی کے دوران مارے گئے: سعودی عرب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

دو اکتوبر کو استنبول میں سعودی عرب کےقونصل خانے میں جانے کے بعد پراسرار طورپر لاپتا ہونے والے صحافی جمال خاشقجی کے کیس کی تحقیقات اہم موڑ میں داخل ہوگئی ہیں۔ سعودی عرب نے باضابطہ طور پر خاشقجی کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ خاشقجی قونصل خانے میں لڑائی میں مارے گئے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کے پراسیکیوٹر جنرل کا کہنا ہے کہ قونصل خانے میں داخل ہونے کے بعد وہاں پر موجود افراد اور خاشقجی کے درمیان کسی بات پر تنازع پیدا ہوا۔ اس پر ان میں ہاتھا پائی ہوئی جس کے نتیجے میں سعودی شہری جمال خاشقجی مارے گئے۔

سعودی پراسیکیوٹر جنرل کا کہنا ہے کہ جمال خاشقجی کے قتل میں‌ ملوث 18 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے۔ ان تمام افراد کا تعلق سعودی عرب سے ہے۔ خاشقجی کی زندگی سے کھیلنے کے جرم میں انہیں سخت سزا دی جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں