.

دبائو کے باوجود جدت اور ترقی کا سفر جاری رہے گا: امام کعبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امام کعبہ اور مسجد الحرام کے امام وخطیب الشیخ عبدالرحمان السدیس نے کہا ہے کہ دھمکیوں اور دبائو کے باوجود سعودی عرب ترقی اور جدت کا سفر جاری رکھے گا۔

العربیہ چینل کے مطابق جمعہ کے خطبہ کے دوران امام کعبہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں جدت کو ناکام بنانے کی جتنی بھی کوششیں کی جائیں گی انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا، ان کے عالمی امن سلامتی اور استحکام پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

الشیخ عبدالرحمان السدیس نے عوام پر زور دیا کہ ذرائع ابلاغ کی افواہوں پر کان نہ دھریں بلکہ قومی اصولوں اور مملکت کے ساتھ مضبوطی کے ساتھ وابستہ رہیں۔

امام کعبہ نے کہا کہ ہمارا پیارا وطن ہمیشہ بلندیوں کی طرف سفر جاری رکھے گا۔ سعودی عرب کے خلاف ابلاغی پروپیگنڈے، منفی اور مکروہ مہمات اور سعودی عرب کو بدنام کرنے کی سازشوں سے ہماری ترقی اور جدت کا سفر نہیں روک سکتا۔ سعودی عرب کے عوام اور حکمران اللہ کے حکم سے باطل دعووں اور سازشوں کو ناکام بنا دیں‌ گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کو بدنام کرنا یا نقصان پہنچانا ایک ارب سے زاید مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے اور انہیں مشتعل کرنے کے مترادف ہے۔