.

شام: امریکی اتحاد کے حملوں میں داعش کے 35 جنگجو ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شام کے مشرقی علاقے میں امریکا کی قیادت میں اتحاد کے فضائی حملوں میں داعش کے پینتیس ارکان ہلاک ہوگئے ہیں۔

برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق کے سربراہ رامی عبدالرحمان نے اطلاع دی ہے کہ شام کے مشرقی شہر حاجن اور اس کے نواحی علاقوں میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب اور دن کے وقت فضائی حملوں میں داعش کے اٹھائیس جنگجو مارے گئے ہیں۔

انھوں نے مزید بتایا ہے کہ اسی علاقے میں داعش کے سات جنگجو شامی جمہوری فورسز (ایس ڈی ایف ) کے ساتھ جھڑپوں میں مارے گئے ہیں۔ ایس ڈی ایف نے گذشتہ ماہ اس علاقے میں امریکی اتحاد کی مدد سے داعش کے جنگجوؤں کے خلاف کارروائی شروع کی تھی۔