اسرائیلی فوج نے القدس کا فلسطینی گورنر اور انٹیلی جنس ڈائریکٹراغواء کر لیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے فلسطینی گورنر عدنان غیث اور انٹیلی جنس ڈائریکٹر کرنل جہاد فقیہ کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق فلسطینی گورنر عدنان غیث ہفتے کے روز بیت المقدس میں‌موجود اپنی رہائش گاہ سے نکلے، تھوڑی دور پہنچنے کے بعد اسرائیلی فوج کی تین گاڑیوں نےان کا راستہ روکا اور انہیں گاڑی سے اتار کر فوجی جیپ میں ڈال کر نامعلوم مقام پر لے گئے۔

ادھر تحریک فتح کی انقلابی کونسل نے عدنان غیث کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

کل ہفتے کے روز اسرائیلی پولیس نے بیت المقدس میں فلسطینی انٹیلی جنس ڈائریکٹر کرنل جہاد الفقیہ کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا تھا۔ سینیر فلسطینی عہدیداروں کی گرفتاری کی وجہ معلوم نہیں‌ ہو سکی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں