قونصل خانے میں خاشقجی کی موت مذاکرات کاروں کی غلطی سے ہوئی: سعودی عہدے دار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایک معروف برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک سعودی عہدے دار کا کہنا ہے کہ قونصل خانے میں جمال خاشقجی کی موت مذاکرات کاروں کی ٹیم کی غلطی کے نتیجے میں واقع ہوئی۔ عہدے دار نے باور کرایا کہ "ابتدائی رپورٹیں درست نہیں تھیں جس کے سبب ہم تحقیقات کرنے پر مجبور ہو گئے"۔

مذکورہ عہدے دار کا کہنا ہے کہ خاشقجی کے ساتھ مذاکرات کرنے والی ٹیم نے اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے تشدد کا استعمال کیا اور احکامات کی خلاف ورزی کی۔ عہدے دار کے مطابق ابتدائی رپورٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ خاشقجی کو آواز اونچی کرنے سے روکنے کی کوشش کی گئی جس کے دوران اُن کا دم گُھٹ گیا۔

سعودی عہدے دار نے بتایا کہ خاشقجی کے ساتھ مذاکرات کرنے والی ٹیم کی خبط الحواسی نے واقعے پر پردہ ڈالنے پر مجبور کر دیا۔ عہدے دار کے مطابق اس معاملے میں 18 افراد کو مورد الزام ٹھہرایا گیا ہے اور ان سے کو حراست میں لے کر تحقیقات جاری ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں