.

کویت کا جمال خاشقجی کیس میں شاہ سلمان کے فیصلوں کا خیر مقدم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

کویت کی وزارت خارجہ کے ایک ذمّے دار ذریعے کا کہنا ہے اُن کا ملک سعودی شہری جمال خاشقجی کی ہلاکت کے معاملے کا پوری توجہ کے ساتھ جائزہ لیتا رہا ہے۔

کویت اس معاملے کے حوالے سے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے جاری تمام فیصلوں کو سراہتا ہے۔

ذریعے کے مطابق سعودی فرماں روا کے فیصلے اس بات کی عکّاسی کرتے ہیں کہ مملکت حقیقت تک پہنچنے کی خواہاں ہے ،،، اور سعودی عرب قانون کے بنیادی اصولوں کا احترام کرتے ہوئے اس افسوس ناک واقعے میں ملوث عناصر کا احتساب کرنے اور انہیں عدالت کے کٹہرے میں پیش کرنے کے لیے پُر عزم ہے۔