یمن: الحدیدہ میں اتحادی طیاروں کے دو حملوں میں 45 حوثی ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن میں عرب اتحاد کے جنگی طیاروں نے الحدیدہ صوبے میں حوثی ملیشیا کے رہ نماؤں کے ایک اجلاس کو بم باری کا نشانہ بنایا۔

العمالقہ بریگیڈز کے میڈیا سینٹر کے مطابق حملے میں حوثیوں کے تقریبا 15 رہ نما مارے گئے جب کہ متعدد زخمی ہوئے۔

اس کے علاوہ اتحادی طیاروں کی ایک دوسری کارروائی میں الدریہمی کے مغرب میں حوثی ملیشیا کی عسکری کمک اور ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کے نتیجے میں 30 کے قریب حوثی باغی مارے گئے۔

ادھر الدریہمی کے مشرق میں گھمسان کی لڑائی ہوئی۔ اس دوران یمنی فوج اور عوامی مزاحمت کاروں نے حوثی ملیشیا کے ایک حملے کو پسپا کر دیا۔

الحدیدہ صوبے کے جنوب میں یمنی فوج نے التحیتا اور زبید کے ضلعوں کے درمیان حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

عسکری میڈیا سینٹر کے مطابق یمنی فوج نے عرب اتحاد کے طیاروں کی معاونت سے گھمسان کی معرکہ آرائی کے بعد التحیتا کے مشرق اور زبید کے مغرب میں واقع فارمز کو اپنے کنٹرول میں لے لیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں