سعودی قیادت کا مقتول جمال خاشقجی کے خاندان سے اظہار تعزیت

خاشقجی کے قاتلوں سے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مقتول صحافی جمال خاشقجی کے قتل پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے مقتول کے خاندان سے تعزیت کی ہے۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مقتول کے صاحب زادے صلاح جمال خاشقجی سے ٹیلیفون پر ان کے والد کے استنبول میں سعودی قونصل خانے میں قتل پر تعزیت کی اورتمام لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر صلاح خاشقجی نے شاہ سلمان کی جانب سے تعزیت پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے بھی ٹیلیفون پر مقتول جمال خاشقجی کے بیٹے صلاح جمال خاشقجی اور ان کے دیگر اقارب سے تعزیت کی۔ ولی عہد نے یقین دلایا کہ حکومت خاشقجی کے قتل میں‌ملوث عناصر کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی گی بلکہ انہیں کٹہرے میں لایا جائے گا۔


خیال رہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کو 2 اکتوبر 2018ء کو استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے میں داخل ہونے کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔ سعودی عرب کا کہنا ہے کہ خاشقجی کی موت وہاں پرموجود افراد کے ساتھ لڑائی کا نتیجہ تھی تاہم ترک حکام اسے ایک سوچاسمجھا قتل قرار دے رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں