شام کے قصبے منبج میں امریکا اور ترکی کا مشترکہ گشت جلد شروع ہو گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مشرق وسطی میں امریکا کی مرکزی کمان کے کمانڈر جنرل جوزف ووٹیل کا کہنا ہے کہ ترکی اور امریکا کی فورسز آئندہ چند روز مین شمالی شام کے قصبے منبج میں مشترکہ گشت شروع کر سکیں گی۔

ووٹیل نے کہا کہ فوجیوں کی تربیت کا سلسلہ کئی روز تک جاری رہنے کی توقع ہے ، اس کے بعد یہ مشترکہ گشت میں تبدیل ہو جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ گروپوں میں سکیورٹی اہل کار شامل ہوں گے۔ البتہ یونٹوں کے حجم اور پروگرام میں شریک امریکی اور ترک فورسز کی تعداد کے بارے میں تفصیلات پیش نہیں کی گئیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں