.

مغربی کنارہ : اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے ایک فلسطینی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پیر کے روز اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری ایک بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ مقتول فلسطینی نے حرمی ابراہیمی کے نزدیک ایک اسرائیلی فوجی پر حملہ کر کے اُس پر چاقو سے وار کرنے کی کوشش کی۔ اس کے نتیجے میں وہ فوجی معمولی زخمی ہو گیا۔ اس دوران دیگر اسرائیلی فوجیوں نے براہ راست گولیاں برسا کر حملہ آور فلسطینی کو موت کی نیند سلا دیا۔

بیان کے مطابق حملہ آور فلسطینی تھا تاہم اس کی شناخت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

فلسطینی وزارت صحت کے ایک اعلان کے مطابق اُسے ایک فلسطینی کے شہید ہونے کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے تاہم ابھی تک اُس کی شناخت سامنے نہیں آ سکی۔

تاہم الخلیل شہر میں فلسطینی سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ 42 سالہ مقتول فلسطینی محمد معمر الاطرش اسی شہر کا رہنے والا ہے اور وہ 7 بچوں کا باپ ہے۔