.

یمنی فوج کی گولہ باری سے حوثیوں کا اہم کمانڈر ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کی سرکاری فوج نے شمالی گورنری صعدہ میں باقم ڈائریکٹوریٹ میں ایک کارروائی کے دوران حوثیوں کا اہم کمانڈر ہلاک کردیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یمن کے محکمہ دفاع کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اتوار کے روز شمال مغربی علاقے قائم میں توپ خانے سے گولہ باری کی جس کے نتیجے میں حوثیوں کا ایک اہم کمانڈر "ابو جہاد" اپنے کئی ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ یہ کارروائی ریکی کے بعد کی گئی۔ سرکاری فوج کی طرف سے حوثیوں کی آمد ورفت پر کڑی نظر رکھی گئی تھی۔