ایران: خامنہ ای کے خصوصی مندوب کی رہائش گاہ پر ڈرون مار گرایا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایران کےسرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے عرب اکثریتی شہرالاھواز میں سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کئے مندوب محمد علی موسوی جزائری کی رہائش گاہ پر پرواز کرنے والا ایک چھوٹا ڈرون طیارہ مارا گرایا۔

خبر رساں ایجنسی "ایلنا" کے مطابق "کواڈ کوپٹر" نامی ایک ڈرون سرکردہ شخصیت کی رہائش گاہ پر پرواز کر رہا تھا۔

خبر رساں ادارے نے الاھواز کے قائم مقام گورنر جمال عالمی نیسی کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ڈرون کی مدد سے خامنہ ای کے مندوب کے گھر کی تصاویر لی جا رہی تھیں، تاہم حکام نے کارروائی کرکے اسے مار گرایا۔

ان کا کہنا تھا کہ شہر میں فائرنگ کی وجہ ڈرون تھا مگر اب حالات کافی حد تک پرسکون ہیں۔

ایران کے ایک دوسرے خبر رساں ادارے "فارس" کے مطابق الاھواز میں علی موسوی جزائری کی رہائش گاہ کے قریب ایک ڈرون بغیر اجازت کے پرواز کررہا تھا۔ اسے مار گرایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ الاھواز میں گذشتہ ماہ 22 ستمبر کو فوجی پریڈ پر ہونے والے حملے میں 25 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اس واقعے کے بعد ایرانی پولیس نے شہر سے600 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں