.

سعودی فرماں روا اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان دو طرفہ قریبی تعلقات پر بات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے منگل کے روز دارالحکومت ریاض میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا قصرِ یمامہ میں استقبال کیا۔

سعودی خبر رساں ایجنسی SPA کے مطابق اس موقع پر دونوں برادر ملکوں کے درمیان قریبی تعلقات، خطّے کی صورت حال اور تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال ہوا۔

دونوں شخصیات کی ملاقات کے دوران ریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز، وزیر مملکت و کابینہ کے رکن اور خادم حرمین شریفین کے مشیر شہزادہ ڈاکٹر منصور بن متعب بن عبدالعزیز، وزیر مملکت و کابینہ کے رکن ڈاکٹر مساعد بن محمد العيبان، وزیر مالیات محمد بن عبدالله الجدعان، وزیر اطلاعات ڈاکٹر عواد بن صالح العواد، وزیر مملکت برائے خارجہ امور ڈاکٹر نزار بن عبيد مدنی اور پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی بھی موجود تھے۔

ملاقات میں وزیراعظم کے ہمراہ وفد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات فؤاد چودھری، وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد، سکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور ریاض میں پاکستان کے سفیر خان ہشام بن صدیق شامل تھے۔