اردنی انٹیلی جنس کا ریٹائرڈ جنرل قاتلانہ حملے میں ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اردن میں مسلح افراد کی فائرنگ سے انٹیلی جنس ادارے کا ایک ریٹائرڈ جنرل ہلاک ہوگیا۔ یہ واقعہ منگل کو دارالحکومت عمان میں پیش آیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ سابق انٹیلی جنس ڈائریکٹر برائے انسداد دہشت گردی حابس الحناینہ کو دہشت گردوں کی جانب سے نشانہ بنایا گیا۔

اردن کے سرکاری ذرائع کے مطابق سابق انٹیلی جنس جنرل کی ہلاکت میں ملوث کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ پولیس اور دیگر سیکیورٹی ادارے فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت کی کوشش کررہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں