.

اردن : انٹیلی جنس کے ریٹائرڈ جنرل کا قاتل گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اردن میں حکام نے اعلان کیا ہے کہ انٹیلی جنس کے انسداد دہشت گردی سے تعلق رکھنے والے ریٹائرڈ جنرل حابس الحنائنہ کے قاتل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اردن میں پبلک سکیورٹی کے ڈائریکٹریٹ کے میڈیا ترجمان کے مطابق متعلقہ معلومات جمع کرنے اور عینی شاہدین کے ذریعے مشتبہ مجرم کی شناخت کا تعین کرنے کے بعد قاتل کی گرفتاری عمل میں آ گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ "تحقیقات کے دوران قاتل نے اعتراف کیا کہ اُس نے طویل عرصے سے الحنائنہ کے قتل کی منصوبہ بندی کی ہوئی تھی۔ قاتل یہ سمجھتا تھا کہ 2005ء میں روس میں موجودگی کے دوران اُس کی گرفتاری کے پیچھے الحنائنہ کا ہاتھ تھا۔ اسی عامل کے تحت وہ منگل کی شام دارالحکومت عمّان میں مادبا کے علاقے میں پہنچ گیا جہاں اُس نے موقع پا کر الحنائنہ کو کئی گولیاں ماریں اور فرار ہو گیا ،،، بعد ازاں اس نے آلہ قتل کو چھپا دیا"۔