.

مصر : پولیس مقابلے میں 11 دہشت گرد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصری وزارت داخلہ کے مطابق مغربی صحراء میں پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 11 دہشت گرد مارے گئے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری سرکاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی حکام نے مذکورہ دور دراز قبائلی علاقے کے نزدیک مشتبہ عناصر کی موجودگی کا پتہ چلایا تھا۔ یہ عناصر اس علاقے کو اپنی روپوشی کے مقام اور دہشت گرد کارروائیوں کی منصوبہ بندی کے لیے ٹھکانا بنانا چاہتے تھے۔

معلومات کے مطابق مغربی صحرا کے ایک پہاڑی علاقے میں مذکورہ دہشت گرد عناصر نے سکیورٹی حکام کی آنکھوں سے دور ایک پناہ گاہ تیار کی تھی جہاں وہ ورغلا کر لائے جانے والے افراد کو اسلحے اور دھماکا خیز آلات کے استعمال کی تربیت فراہم کرتے تھے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ بدھ کو علی الصبح اس علاقے پر چھاپا مارا گیا اور علاقے کا گھیراؤ کر لیا گیا۔ اس پر دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کی سمت فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں فورسز جوابی کارروائی کے ذریعے ان عناصر سے نمٹنے پر مجبور ہو گئے۔

بیان کے مطابق کارروائی میں دہشت گردوں کے قبضے سے 4 خود کار اور ریپیٹر بندوقیں، 3 عدد 9 ایم ایم کی پستولیں، 5 بارودی بیلٹیں، مختلف نوعیت کی گولیاں، کھانے پینے کی اشیاء اور بعض کاغذات برآمد ہوئے۔