قطر کی بحرین کے انتخابات پر اثرانداز ہونے کی سازش ناکام

قطری شخصیت کے فنڈڈ دو مشتبہ ملزمان گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

قطر کی پولیس نے دو مشتبہ افراد کو ملک کے مفادات کے خلاف اور انتخابات پراثر انداز ہونے کی کوشش کے الزام میں حراست میں لیا ہے۔ بحرین کے پراسیکیوٹر جنرل کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان نے مقامی سطح پر فنڈز حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ قطر کی ایک سرکردہ حکومتی شخصیت سے بھی رقوم حاصل کی تھیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق قطری حکومت کے سابق وزیر عبداللہ بن خالد آل ثانی کی جانب سے ملزمان کو رقوم فراہم کی گئیں تاکہ بحرین کے مفادات کے خلاف سرگرمیوں اور انتخابات پر اثر نداز ہو کر منامہ کو نقصان پہنچایا جاسکے۔

دونوں افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ ان پر بیرون ملک سے غیرقانونی طریقے سے رقوم حاصل کرنے، ملکی مفادات کے خلاف کام کرنے اور مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر فنڈز جمع کرنےسمیت کئی دوسرے الزامات بھی عاید کیے گئے ہیں۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملزمان میں سے ایک نے قطری مدد کے تحت بحرین میں رواں سال ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے کی بھی کوشش کی تھی اور اپنی انتخابی مہم کے لیے فنڈز قطر سے حاصل کیے تھے۔

زیرحراست ملزمان سے تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ دونوں ملزمان بیرون ملک سے فنڈنگ کے بعد ملکی مفادات کے لیے کام کررہے تھے۔ دوسری جانب قطر نے اپنی مخصوص لابی کے ذریعے بحرین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی پوری کوشش کی ہے۔ قطر کی طرف سے مقامی انتخابات پر اثرانداز ہونے کے لیے بھاری رقوم فراہم کیں۔ اس حوالے سے تحقیقات کا دائرہ مزید بڑھا دیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں