لیبیا کے حوالے سے اطالیہ میں کانفرنس کے سلسلے میں کوششیں جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

لیبیا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر عقیلہ صالح نے تجویز پیش کی ہے کہ نئی صدارتی کونسل کی تشکیل ڈانواں ڈول ہونے کی صورت میں ملک کے لیے عارضی طور پر صدر کا انتخاب کر لیا جائے۔

یہ تجویز ایسے وقت سامنے آئی ہے جب صدارتی کونسل کے سربراہ فائز السراج آج اطالیہ کا دورہ کر رہے ہیں۔ وہ اپنے دورے میں اطالوی وزیراعظم جوزیبی کونٹی سے ملاقات کریں گے۔

دوسری جانب اطالوی خبر رساں ایجنسی نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ بعد ازاں کونٹی کی لیبیا کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی غسان سلامہ سے ملاقات ہو گی۔ ایجنسی کے مطابق آئندہ ہفتے لیبیا کی فوج کے سربراہ خلیفہ حفتر کا اطالوی دارالحکومت روم کا دورہ متوقع ہے۔

یہ تمام کوششیں آئندہ ماہ نومبر میں اطالیہ میں لیبیا کے حوالے سے ایک کانفرنس کی تیاری کے سلسلے میں ہو رہی ہیں۔

اطالوی وزیراعظم اس سے پہلے اعلان کر چکے ہیں کہ مذکورہ کانفرنس عالمی برادری کی جانب سے لیبیا میں اقوام متحدہ کے زیر قیادت سیاسی عمل کے لیے بھرپور سپورٹ اور یک جہتی کا اظہار کرے گی۔ انہوں نے باور کرایا کہ کانفرنس لیبیا کی خاطر اور لیبیا سے مل کر ہو گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں