مصر:پل سے کار راہ گیروں پرآ گری، دو طالبات جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصرمیں ایک پل سے گذرنے والی کار تیزی رفتاری کے باعث پُل سے نیچے جا گری جس کے نتیجے میں دو راہ گیر طالبات جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یہ واقعہ گذشتہ روز مشرقی قاہرہ میں پیش آیا۔قاہرہ کے ڈائریکٹر برائے امن عامہ میجر جنرل محمد منصور نے بتایا کہ ایک کار"کوبری الفنجری" پل سے گذرتے ہوئے راہ گیروں پر آ گری جس کے نتیجے میں عین الشمس یونیورسٹی کی دو طالبات تسنیم احمد مصطفیٰ شروق عماد الدین موقع پر جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ کار پل کے گرد لگے آہنے حصار کو توڑ کر نیچے جامعہ الازھر کے سامنے النصر روڈ پرآ گری۔ اس وقت وہاں سے دو طالبات سمیت متعدد افراد پیدل گذ رہے تھے۔

کار کے حادثے میں دو طالبات موقع پر دم توڑ گئیں جب زخمی ہونے والے ایک شخص کو اسپتال منتقل کیا ہے۔ حکام نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں