اسرائیلی فوج نے‌ غزہ میں پانچ فلسطینی شہید کر دیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی شمالی سرحد پر جمعہ کے روز احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں کم سے کم پانچ فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق غزہ میں وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ میں جمعہ کے اجتماعات کے بعد ہزاروں فلسطینیوں نے سرحدی باڑ کے قریب جمع ہو کر مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر طاقت کا استعمال کیا۔

وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں سیکڑوں افراد زخمی ہوگئے۔

خیال رہے کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی 30 مارچ سے احتجاج کر رہے ہیں۔ ان کے دو اہم مطالبات ہیں۔ پہلا مطالبہ سنہ 1948ء کے علاقوں میں واپسی اور دوسرا غزہ کی پٹی پر عاید کردہ پابندیوں کا خاتمہ ہے۔

تیس مارچ 2018ء سے جاری اس تحریک میں اب تک 200 سے زاید فلسطینی شہید اور 22 ہزار سے زاید زخمی ہو چکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں