.

دومۃ الجندل:کار نہر میں جا گری، دو سعودی ایک شامی شہری جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے شمالی علاقے ’دومۃ‌الجندل‘ میں ایک کار آب پاشی کے لیے بنائی گئی نہر میں جا گری جس کے نتیجے میں اس میں سوار دو سعودی اور ایک شامی شہری جاں بحق ہو گئے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شہری دفاعی کے مقامی عہدیدار کیپٹن عبدالرحمان الضویحی نے بتایا کہ حکام کو اطلاع ملی کہ ایک کار پانی کی نہر میں جا گری ہے۔ کار میں پانچ افراد سوار تھے۔

حادثے کے فوری بعد شہری دفاع اور ہلال احمر کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی۔ تب تک تین افراد جن میں دو مقامی اور ایک شامی شہری تھے جاں بحق جب کہ دو زخمی ہوگئےتھے۔ جاں‌بحق ہونے والوں میں سے دو کی عمریں 14 اور 15 سال بتائی جاتی ہیں۔ زخمی ہونے والے دو افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔