.

شام : ترک فوج کی دریائے فرات کے مشرقی کنارے میں کرد ملیشیا کے ٹھکانوں پر بمباری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ترکی کی مسلح افواج نے شام کے شمال میں دریائے فرات کے مشرقی کنارے میں کرد ملیشیا وائی پی جی کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

ترکی کی سرکاری خبررساں ایجنسی اناطولو نے اتوار کو اطلاع دی ہے کہ شام کے شمالی علاقے عین العرب کے مغرب میں واقع زور مگر میں کرد ملیشیا کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے اور ان حملوں کا مقصد کرد ملیشیا کی دہشت گردی کی سرگرمیوں کی روک تھام تھا۔

ترکی کی فوج نے قبل ازیں شام کے علاقے عفرین میں اس سال کے اوائل میں وائی پی جی کے خلاف حملہ کیا تھا اور وہ کئی بار اس بات کا اعادہ کر چکا ہے کہ اس کی فوج دریائے فرات کے مشرقی کنارے کے علاقے میں وائی پی جی کے جنگجوؤں کو نشانہ بنائے گی۔