عراق کی تمام سرحدوں کا مکمل دفاع کریں‌ گے: نو منتخب وزیراعظم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عراق کے نو منتخب وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے کہا ہے کہ شام کے ساتھ متصل سرحد پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک کی تمام سرحدوں کا مکمل دفاع ہماری ذمہ داری ہے اور اس میں کوئی کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عراقی وزیراعظم کے دفتتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف کی حیثیت سے جوائنٹ آپریشنل کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مسلح افواج کے افسروں اور جوانوں سے خطاب میں کہا کہ شام کی سرحد پر دہشت گردی کے خلاف جنگ مشترکہ ہے اور ہمیں اپنی سرحدوں کا ہرصورت میں دفاع کرنا ہے۔

اس موقع پرنو منتخب عراقی وزیراعظم کو ملک کی داخلی سلامتی، عراق اور شام کی سرحدوں کی صورت حال اور سیکیورٹی اداروں کے آئندہ کے منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے کہا کہ فوج نے داعش کے خلاف جنگ اور دہشت گردی کی بیخ کنی کے لیے بھاری قربانیاں دی ہیں۔ انہوں‌ نے فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافے اور جدید اسلحہ سے لیس کرنے کی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں