.

متحدہ عرب امارات کا اپنا تیار کردہ پہلا سیٹلائٹ خلا میں روانہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات نے آج پیر کے روز اپنا سیٹلائٹ "خلیفہ سیٹ" خلا میں روانہ کر دیا۔ یہ سیٹلائٹ جاپان میں تانی گاشیما خلائی مرکز سے H-IIA راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا۔

خلیفہ سیٹ پہلا سیٹلائٹ ہے جو مکمل طور پر اماراتی انجینئرز اور ماہرین کی ٹیم نے ڈیزائن ، ٹیسٹ اور تیار کیا۔ اس کی تیاری محمد بن راشد خلائی مرکز کی ٹکنالوجی تجربہ گاہ میں ہوئی۔ یہ سیٹلائٹ 5 رجسٹرڈ پیٹنٹس کا حامل ہے اور اس کا شمار ٹکنالوجی کے لحاظ سے دنیا کے جدید ترین سیٹلائٹس میں کیا جا رہا ہے۔

سیٹلائٹ کے اپنے مدار میں داخل ہونے کے ساتھ ہی یہ اعلی ترین کوالٹی کی تصاویر لے کر محمد بن راشد خلائی مرکز میں اپنے زمینی اسٹیشن کو ارسال کرنا شروع کر دے گا۔ یہ تصاویر دنیا بھر میں سرکاری اور غیر سرکاری تنظیموں کو ماحولیاتی تبدیلیوں پر نظر رکھنے، قدرتی آفات کی صورت میں امدادی کوششوں اور شہری ترقی اور منصوبہ بندی میں مدد گار ثابت ہوں گی۔