یمن:لڑائی، فضائی حملوں میں 40 حوثی شدت پسند ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن میں جاری لڑائی اور عرب اتحادی جنگی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں کم سے کم 40 حوثی باغی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

العربیہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اتحادی فوج کے طیاروں‌نے اتوار کی شام الحدیدہ شہر کو بھیجی گئی ایک کمک کو نشانہ بنایا۔ اس کےعلوہ سرکاری فوج نے دارالحکومت صنعاء اور الحدیدہ شہر کو ملانے والی شاہراہ پر 10 سے 16 کلو میٹر کے علاقے پر باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔ ان واقعات میں درجنوں حوثی شدت پسند ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔

یمن کے عسکری ذرائع کے مطابق عمالقہ فورسزنے جنوب مشرقی الحدیدہ میں فوجی کارروائی کے دوران باغیوں کے ٹھکانوں پر بم باری کی جس میں متعدد باغی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سرکاری فوج اور باغیوں کے درمیان صنعاء سے 16 کلو میٹر دور شاہراہ پر گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔ بمباری میں حوثیوں کے کیمپ، رہائش گاہیں اور دیگر تنصیبات بھی نشانہ بنی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثی باغیوں کی طرف سے صنعاء سے الحدیدہ کو افرادی قوت اور اسلحہ کی کھیپ بھیجنے کی کوشش کی گئی تھی جسے ناکام بنا دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں