.

مدینہ منورہ میں موسلا دھار بارش، مسجد نبوی بھی دُھل گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے متعدد شہروں بالخصوص مدینہ منورہ میں ہونے والی موسلا دھار بارش اور ژالہ باری سے موسم سرد ہوگیا۔ دوسری جانب شہریوں‌نے بارش اور ژالہ باری کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیاپر شیئر کی ہیں۔ ان ویڈیوز میں مسجد نبوی میں ہونے والی بارش اور ژالہ باری کے مناظر بھی دکھائےگئے ہیں۔ موسلا دھار بارش سے مسجد نبوی کا صحن اور اس کی چھتیں بھی دھل گئیں۔

سعودی عرب کے محکمہ موسمیات کے مطابق سوموار کو مدینہ منورہ اور بعض دوسرے شہروں میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش ہوئی جس کے نتیجے میں سردی میں اضافہ ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جازان، عسیر، الباحہ، مکہ مکرمہ،مدینہ منورہ، القصیم اور ریاض میں‌بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔