.

اردنی حکومت نے سانحہ بحر مردار کی ذمہ داری قبول کرلی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اردن کے وزیراعظم عمر الرزاز نے کہا ہے کہ گذشتہ جمعرات کے روز بحر مردار کے علاقے میں سیلابی ریلے میں 21 افراد کی ہلاکت کی ذمہ داری حکومت پرعاید ہوتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بحر مردار سانحے کی ذمہ داری قبول کرنے میں کوئی عار نہیں۔ شہریوں کو اس حادثے سے بچانا حکومت کی انتظامی اور اخلاقی ذمہ داری تھی۔

العربیہ کے مطابق اردنی پارلیمنٹ کی ایک کمیٹی سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ حکومت باریکی کے ساتھ بحر مردار حادثے کی تحقیقات کے ساتھ اس میں قصورار قراردیے جانے والے افراد اور اداروں کے خلاف کارروائی کا ارادہ رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم آئندہ کے لیے اس طرح‌ کے واقعات کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کریں گے۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے اردن میں طوفانی بارشوں کے بعد بحر مردار کے علاقے میں سیلاب کے باعث 21 افراد جاں بحق اور 40 سے زاید زخمی ہو گئے تھے۔