یمنی صدر اور اقوام متحدہ کے ایلچی مشاورت کے ایجنڈے کے حوالے سے ملاقات کریں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمنی وزیر خارجہ خالد الیمانی کا کہنا ہے کہ حکومت کو اُس مشاورت کے حوالے سے تفصیلات کا علم نہیں جس کے بارے میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھ کا کہنا ہے کہ وہ نومبر میں شروع ہو جائے گی۔ الیمانی نے مزید بتایا کہ یمن کے صدر عبد ربہ منصور ہادی اور گریفتھ کے درمیان ملاقات ہو گی جس کا مقصد مذکورہ مشاورت کے ایجنڈے اور مقام کا تعیّن ہے۔

یمنی وزیر خارجہ کے مطابق اُن کی حکومت گریفتھ کی کوششوں کا خیر مقدم کرتی ہے اور وہ مشاورت کے ایک اور دور کے لیے کہیں بھی جانے کو تیار ہے۔ تاہم الیمانی نے زور دیا کہ مشاورت کے متعلق اعلان سے قبل اس کے ایجنڈے اور اس کے مقام کے حوالے سے یمنی صدر ہادی کی موافقت ضروری ہے۔

دوسری جانب الیمانی نے حوثیوں کی قید میں یرغمال وزیر دفاع محمود الصبیحی سے اُن کے اہل خانہ کی ملاقات کروانے کے لیے سلطنت عمان کے مثبت اقدامات کو سراہا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں