.

خادم الحرمین الشریفین اور بحرین کے فرماں روا کے درمیان خطّے کی صورت حال پر بات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ہفتے کے روز درعیہ میں بحرین کے فرماں روا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ سے ملاقات کی۔

قصرِ عوجا میں ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ تعلقات اور خطّے کی تازہ ترین صورت حال زیر بحث آئی۔

اس موقع پر ریاض صوبے کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز، وزیر مملکت اور شاہ سلمان کے مشیر شہزادہ ڈاکٹر منصور بن متعب بن عبدالعزيز، سعودی وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر اور شاہ سلمان کے پرسنل سکریٹری کے معاون تمیم بن عبدالعزیز بھی موجود تھے۔

بحرین کی جانب سے ملاقات میں کابینہ کے نائب سربراہ شیخ محمد بن مبارک آل خلیفہ، شاہی دیوان کے وزیر شیخ خالد بن احمد آل خليفة، وزیر داخلہ شيخ راشد بن عبدالله آل خليفہ اور وزیر خارجہ شيخ خالد بن احمد بن محمد آل خليفہ بھی موجود تھے۔