.

مکہ مکرمہ اور جدہ میں درمیانی اور تیز بارشیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں ہفتے کے روز مکہ مکرمہ صوبے کے اکثر ضلعوں بالخصوص جدہ میں درمیانی اور تیز بارشیں دیکھی گئیں۔ صوبے میں شہری دفاع کے ادارے کے ترجمان کے مطابق ادارے کی 54 ٹیمیں کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لیے مختلف علاقوں میں موجود ہیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ مکہ مکرمہ کے گورنر کی ہدایت پر بارشوں کے دوران خصوصی منصوبوں پر عمل درامد کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں انتظامیہ کی تمام مشنری اور افرادی قوت کو استعمال میں لایا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق ہفتے کے روز ہونے والی بارشوں کے سبب جدہ ضلعے میں پانی جمع ہو گیا تاہم یہ غیر معمولی نوعیت کا نہیں تھا۔ متعلقہ اہل کار آسانی کے ساتھ اس کو ختم کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ علاوہ ازیں جدہ میں پانی جمع ہونے کی 28 اطلاعات، درخت گرنے کی 2، بجلی کے کھمبے گرنے کی 2 اور بجلی کی فراہمی منقطع ہونے کی 36 اطلاعات موصول ہوئیں۔

اس دوران کسی جانی یا مادی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔