.

یمنی فوج نے الحدیدہ میں‌باغیوں کی مرکزی سپلائی لائن کاٹ دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کی سرکاری فوج نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ مسلح افواج نے ساحلی شہر الحدیدہ میں ایران نواز حوثی باغیوں کی مرکزی سپلائی لائن کاٹ دی ہے جس کے بعد باغی مزید محصور ہو گئے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سرکاری فوج نےاتوار کے روز شدید لڑائی کے بعد باغیوں کو الحدیدہ کے مشرق میں 50 مال روڈ سے بے دخل کردیا جس کے بعد باغیوں کی مرکزی سپلائی لائن سرکاری فوج کے کنٹرول میں آگئی ہے۔

یمنی فوج کے العمالہ بریگیڈ کے شعبہ اطلاعات کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں‌کہا گیا ہے کہ سرکاری فوج نے یمن موبائل کمپنی کے ہیڈ کواٹر اور تزویراتی علاقے 16 کلو میٹر کے اطرافم میں کئی اہم مقامات سے باغیوں کو نکال باہر کیا ہے۔ بیان میں‌کہا گیا ہے کہ تازہ لڑائی میں باغیوں کو بھاری جانی اورمالی نقصان پہنچایا گیا ہے۔

یمنی فوج کے العاملہ بریگیڈ نے دو روز قبل الحدیدہ کے جنوب سے باغیوں کے خلاف وسیع آپریشن کا آغاز کیاتھا۔ اس آپریشن میں یمنی فوج کو مقامی مزاحمتی فورسز اور عرب اتحادی فوج کی معاونت بھی حاصل ہے۔