.

شام: داعش کے حملے میں کرد فورسز کے 12 جنگجو ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مشرقی شام میں شدت پسند گروپ "داعش" کے جنگجوئوں کے ایک قاتلانہ حملے میں کرد ڈیموکریٹک فورسز کے 12 جنگجو ہلاک ہوگئے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ادارے "آبزر ویٹری" کی طر ف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کے حمایت یافتہ گروپ کرد ڈیموکریٹک فورسز" کے بحرہ اور ھجین کے درمیان ایک مرکز پر داعشی دہشت گردوں‌نے بارود سے بھری کار کے ذریعے خود کش حملہ کیا۔

اطلاعات کے مطابق داعشی جنگجوئوں‌نے خراب موسم سے فائدہ اٹھا کر کرد فورسز پر خود کش حملہ کیا اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 12 جنگجو ہلاک ہوگئے۔

خیال رہے کہ کرد فورسز کی جانب سے داعش کے خلاف حملے روکنے کے اعلان کے بعد عراق نے شام کی سرحد پر سیکیورٹی بڑھا دی ہے۔